آئندہ مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سمیت چار تجاویز پر فیصلہ آج کابینہ کرے گی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے کی تجویز ہے، جبکہ دوسری تجویز کے تحت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
سرکاری ملازمین کیلئے گزشتہ دو ایڈہاک میں ایک ایڈہاک کو ضم کرنے، اور ڈسپیئرٹی الاونس سے اوپر گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چاروں تجاویز میں سے تاحال کوئی تجویز اب تک فائنل نہ ہو سکی، تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج چار بجے ہوگا، جس میں ورکنگ پیپر تیار معاشی ٹیم کی تیار کردہ تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر مرحلہ وار سو روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے خواہاں ہیں۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کا بھی بجٹ میں ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا مشورہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمڈ فورسز کیلئے کنٹری بیوٹری پینشن اسکیم سے مستثنیٰ دیے جانے کا امکان ہے، یہ اسکیم یکم جولائی سے نافذ ہونا تھی، اس حوالے سے خزانہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ آرمڈ فورسز کیلئے کنٹری بیوٹر پینشن اسکیم کا اسٹرکچر تیار نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
