آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 تجاویز تیار کرلی گئیں ہیں، گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مہنگائی کے تناسب سے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ گزشتہ دو ایڈہاک میں سے 1 ایڈہاک اضافے کو تنخواہوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ مذاکرات میں نیا موڑ، آخری مراحل میں آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیرٹی الاؤنس، گریڈ 17 سے 22 تک 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جبکہ آرمڈ فورسز کو کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سے مستثنی رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو اتحادیوں نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مشورہ دیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ کیلئے حتمی فیصلہ بجٹ سے قبل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
