Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں پر حلف برداری التوا، اپوزیشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط

Now Reading:

مخصوص نشستوں پر حلف برداری التوا، اپوزیشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط
مخصوص نشستوں پر حلف برداری التوا، اپوزیشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط

پشاور میں خیبر پختونخوا کی  مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری نہ ہونے کے باعث سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

 اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے وکیل رحمان اللہ شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے خطوط کی روشنی میں حلف برداری کے عمل کے لیے کوئی نمائندہ یا جج نامزد کریں۔

رحمان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل آرٹیکل 255(2) کے تحت چیف جسٹس کو پہلے ہی اس حوالے سے خط بھیجا ہے، مگر اب تک منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج ہونے والے اجلاس کے باوجود بھی حلف برداری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔

وکیل مسلم لیگ ن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ کل سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے چیف جسٹس فوری طور پر کسی کو حلف برداری کے لیے نامزد کریں تاکہ آئندہ سیاسی عمل متاثر نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر