Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث

Now Reading:

ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد ہی پارٹی کا لوگو تنازعہ کا شکار ہوگیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے بعد ہی پارٹی کا لوگو تنازعہ کا شکار ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے آج اپنی نئی سیاسی جماعت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ پارٹی کا نام، منشور اور لوگو بھی جاری کیا ہے جب کہ پارٹی کا نام ’’پاکستان ری پبلک پارٹی‘‘ رکھا ہے۔

Advertisement

تاہم پارٹی کی لانچنگ تقریب کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جس کی وجہ بنی پارٹی کا لوگو جو امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لوگو سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ریحام خان کی ’تیسری‘ شادی بھی ناکام ہوچکی ہے؟

معروف صحافی عبدالجبار ناصر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’’غالباً مونوگرام بنانے میں بہت زیادہ جلدی تھی یا کسی نے کاپی پیسٹ کردیا‘‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’امریکن ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی یعنی امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی اور پاکستان ری پبلک پارٹی کا مونوگرام ایک ہی جیسا ہے، یعنی نقل تو کی مگر عقل نے بھی کام چھوڑ دیا‘‘۔

ڈیجیٹل کریٹر عاصم خان لکھتے ہیں ’’امریکی ہوم سیکورٹی محکمے کا مونوگرام اور آج شام 5 بجے کراچی میں پیدا ہونے والی پاکستان ری پبلک پارٹی کا لوگو جس کی سربراہ معروف ہوسٹ، سابق خاتون اول، مصنفہ اور ماڈل ریحام خان صاحبہ ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’پارٹی کے باقی عہدے تاحال خالی ہیں، کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرسکتے۔ کم از کم کسی اچھے گرافک ڈیزائنر سے پارٹی لوگو ہی ڈھنگ کا بنوالیتے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر