Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل تیار، 28 جولائی سے موسلا دھار برسنے کی پیش گوئی

Now Reading:

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل تیار، 28 جولائی سے موسلا دھار برسنے کی پیش گوئی
پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، 28 سے 31 جولائی تک مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 27 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک اور کہیں کہیں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق 28 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 27 سے 31 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، باغ، ہٹیاں، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اسی دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے جن میں گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ اور نگر شامل ہیں۔ چند مقامات پر تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا امکان

دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ کے ساتھ ساتھ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔

Advertisement

پنجاب اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

Advertisement

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ سمیت مختلف اضلاع میں 28 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپور، بہاول نگر، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بارش کا نیا سلسلہ 29 جولائی سے

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران بارکھان، موسی خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلات اور شیرانی میں بارش کا امکان ہے۔ چند علاقوں میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشیں کب ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو بارش کی پیش گوئی

تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، مٹھی، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں 30 اور 31 جولائی کو بارش کی پیش گوئی ہے تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایت

Advertisement

محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور سفر میں مشکلات کا خدشہ موجود ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر