Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کاروباری اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع

Now Reading:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کاروباری اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کاروباری اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور زرعی فنانسنگ میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

کراچی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے بڑے بینکوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سے ملاقات کی، جس میں فنانسنگ کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور معیشت کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر بتایا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ میں 41 فیصد جبکہ زرعی فنانسنگ میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام مشکل مگر ضروری فیصلوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ حکومت نے زراعت اور ایس ایم ایز کو ترجیحی شعبے قرار دیتے ہوئے ان میں فنانسنگ کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات کو ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی ترغیبی پالیسیوں کا بھی سہارا حاصل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت جاری اقدامات سے نہ صرف ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر