Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی

Now Reading:

ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اسرائیل سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی، جس میں محرم الحرام خصوصا عاشورہ کے موقع پر امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی یقینی بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

محسن نقوی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں علمائے کرام کا  امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کلیدی کردار ہے، محرم کے دوران امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا کردار سکیورٹی اداروں کے برابر اہم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام میں  انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، معمولی تنازع بھی علمائے کرام ہی  حل کراتے ہیں، میں اس بات کا گواہ ہوں کہ علمائے کرام نے  کئی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا، میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ اپنا مسلک چھوڑو نا اور دوسرے کہ مسلک کو چھیڑو نا، ہمیں اس سنہرے اصول کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہیے کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ میرا یقین ہے کہ  امام حسین علیہ السلام  سب کے ہیں، جتنا میرا امام حسین علیہ السلام  سے تعلق ہے، اتنا باقی سب کا بھی ہے۔

Advertisement

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے پاکستان کی غیبی مدد کے کئی مظاہر دیکھنے کو ملے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے بھارت کیخلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی، جوابی کارروائی میں بھارت کی شہری آبادی کونشانہ نہیں بنایا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستانی میزائل بھارت کے سب سےبڑےآئل ڈپومیں جالگا، بھارت نے ایک بیس پرتقریباً 11 میزائل فائرکیے، اس بیس پر ہمارے جہاز اوردیگرلوگ بھی تھے، کسی میزائل سےپاکستان کےجہاز اورلوگوں کونقصان نہیں پہنچا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا بھارتی میزائلوں سے بہت نقصان ہوگا،ہمیں اطلاع ملی بھارتی میزائلوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا، آرمی چیف سینہ تان کرکھڑےتھےکوئی پریشانی نہیں تھی۔

وزیرداخلہ نے یہ کہا کہ اب یوم آزادی 400 فیصد زیادہ جذبےسےمنائیں گے، دہشت گردی عروج پر ہےروزانہ خبریں آتی ہیں، درخواست ہے خیبرپختونخوا کے علماکرام کوانگیج کریں۔

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سیزفائرکےپیچھے بھی وردی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےسیزفائرکیلئے اہم کرداراداکیا۔

اس موقع پر مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ معرکہ حق نےپوری قوم کو ایک پیج پرکھڑاکردیا، قیام امن سےمتعلق ہم حکومت کاہرطرح سےساتھ دے رہےہیں، ملکی سلامتی کیلئےہم سب متحد ہیں۔

Advertisement

مولاناعبدالخبیرآزاد نے مزید کہا کہ پاکستان پرجارحیت مسلط کرنےوالوں کوعبرتناک شکست ہوئی، معرکہ حق میں اتحاد،یقین اورمضبوط عزم کےساتھ کامیابی ملی، یہ ملک ہمارا ہےاوروطن سےمحبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر