وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِاعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیرِاعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں وزیرِاعظم کو بلوچستان کی امن و امان کہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
