
پاکستان کے زرعی شعبے کو ایک اور دھچکا، مالی سال 2024-25ء میں ملک بھر میں ٹریکٹرز کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران ٹریکٹرز کی مجموعی فروخت 23 فیصد کی کمی کے ساتھ 29 ہزار 807 یونٹس رہی، جو گزشتہ مالی سال (2023-24ء) میں 38 ہزار 699 یونٹس تھی۔
ماہرین کے مطابق یہ کمی نہ صرف زرعی سرگرمیوں میں سستی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ زرعی مشینری کی خریداری کی استطاعت میں کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے، جو کہ ملک کے کسانوں کو درپیش مالی دباؤ کا عکس ہے۔
پاما کے مطابق اس کے برعکس ملک میں دیگر گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
مالی سال 25ء میں کاروں کی مجموعی فروخت میں 43 فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 1 لاکھ 48 ہزار 23 یونٹس فروخت ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال 1 لاکھ 3 ہزار 829 یونٹس فروخت ہوئی تھیں۔
موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں بھی سالانہ 32 فیصد اضافہ ہوا، جس کے تحت 15 لاکھ 18 ہزار 719 یونٹس فروخت ہوئیں۔
ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں سالانہ 98 فیصد کا حیران کن اضافہ دیکھا گیا، اور 5 ہزار 232 یونٹس فروخت ہوئیں۔
پاما کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کی کیٹیگری میں سوزوکی آلٹو کی فروخت 39 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس نے مجموعی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News