Advertisement
Advertisement
Advertisement

دم ہے تو کے پی حکومت گرا کر دکھاؤ، علی امین گنڈاپور کا چینلج

Now Reading:

دم ہے تو کے پی حکومت گرا کر دکھاؤ، علی امین گنڈاپور کا چینلج
علی امین گنڈاپور کا چینلج

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی حکومت گرانے کا چینلج دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، تمام رہنما اور کارکنان بانی تحریک انصاف کی قیادت میں متحد ہیں۔ پارٹی بانی جو بھی فیصلہ کریں گے اسے مکمل طور پر قبول کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وہ جب چاہیں تحریک چلانے کا حکم دیں، ہم تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف نے ہمیشہ کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے لیکن مذاکرات بامعنیٰ اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیے۔

علی امین گنڈاپور کا چینلج

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا ہے تو لگاکر دیکھ لے۔ آئینی طریقے سے ہماری حکومت کو گرایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے بغیر ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ کسی کو تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو یہ شوق بھی پورا کر لے۔ اگر تم میں دم ہے تو ہماری حکومت گرا کر دکھاؤ۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم کسی کو روکیں گے نہیں اور نہ ہی کہیں گے کہ ہمارے خلاف نہ جائے لیکن حکومت کو گرانا اتنا آسان نہیں۔ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے گرفتار کرکے بانی کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے اور مینڈیٹ چوری کرکے مخصوص نشستیں چھینی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا واضح پیغام ہے۔ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت مستحکم ہے اور برقرار رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ محرم الحرام کے بعد پرامن سیاسی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

رہنماؤں کے مؤقف

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے ملک میں عوام کو حقیر سمجھا جارہا ہے، ماضی میں تمام الیکشنز کو لوٹا گیا اور 8 فروری کے انتخابات میں بھی یہی حربہ استعمال کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی نہیں بلکہ عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے عدلیہ سے اپیل کی کہ جیلوں میں بند پی ٹی آئی ارکان کو لاحق بیماریوں کی تحقیقات کی جائیں اور چیف جسٹس جوڈیشل انکوائری تشکیل دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر