اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری سمیت تین اہم سیاسی شخصیات کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں تین اہم سیاسی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا ہے جن میں سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ان کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیٹ کی نشست کو بھی خالی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیرآباد سے منتخب رکن احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے منتخب رکن احمد خان بھچر کو بھی عدالت کے فیصلوں کے بعد نااہل قرار دیا ہے۔ دونوں حلقوں کی نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تینوں نشستوں کو باضابطہ طور پر خالی قرار دے دیا ہے۔ آئندہ دنوں میں ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
