Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، لیاری ریسکیو آپریشن مکمل، 27 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی، لیاری ریسکیو آپریشن مکمل، 27 افراد جاں بحق
کراچی: عمارت گرنے کے بعد ایس بی سی اے افسران کے گرد گھیرا تنگ، اثاثے ظاہر کرنے کا حکم

 لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تقریباً 60 گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 27 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، ریسکیو کارروائی میں تمام متعلقہ اداروں نے مربوط انداز میں حصہ لیا، جن میں فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز، کے ایم سی اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل تھیں۔

شہریار حبیب نے کہا کہ متاثرہ کمپلیکس سے متصل تمام عمارتوں کو بھی منہدم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق، ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور لیاری میں خستہ حال عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جہاں 51 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے مقام کے اطراف موجود تین عمارتوں کا معائنہ ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) کے ماہرین کریں گے، جن میں سے دو عمارتیں بظاہر مخدوش نظر آ رہی ہیں اور انہیں فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، متاثرہ عمارتوں کے مکین محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں اور حکومت متاثرین کو متبادل رہائش کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی اور ناقص تعمیرات کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

شہریار حبیب کا کہنا تھا کہ اگر کسی سرکاری ادارے یا افسر کا ملوث ہونا ثابت ہوا تو اس کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر