Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد سے گدھوں کے گوشت کی ترسیل کہاں ہورہی تھی؟ ہوشربا انکشافات

Now Reading:

اسلام آباد سے گدھوں کے گوشت کی ترسیل کہاں ہورہی تھی؟ ہوشربا انکشافات
اسلام آباد سے گدھوں کے گوشت کی ترسیل کہاں ہورہی تھی؟ ہوشربا انکشافات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ناقص اور غیر قانونی گوشت کی سپلائی کا انوکھا مگر سنگین کیس سامنے آگیا ہے۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں ترنول کے علاقے سے بڑی مقدار میں گدھوں کا گوشت اور درجنوں زندہ گدھے برآمد کیے گئے جس نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو چونکا دیا ہے۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن کے مطابق ادارے کو گزشتہ ایک ہفتے سے خفیہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ شہر میں مشتبہ گوشت کی ترسیل ہو رہی ہے۔ معلومات کی تصدیق اور مرکزی ملزمان تک رسائی کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک ہزار کلوگرام تیار شدہ گوشت کے ساتھ 40 زندہ گدھے بھی برآمد کیے گئے جب کہ ایک غیر ملکی قصائی کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ چوکیدار کو بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔

کہاں جا رہا تھا گوشت؟ تحقیقات جاری

Advertisement

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اب تحقیقات اس نکتے پر مرکوز ہیں کہ گوشت کس کس کو سپلائی کیا جارہا تھا؟ کیا یہ گوشت اسلام آباد کے ریسٹورنٹس یا ہوٹلوں تک پہنچ رہا تھا یا پھر شہر سے باہر بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی؟۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ غیر ملکی افراد کو یہ گوشت فراہم کیے جانے کی رپورٹس ملی ہیں تاہم فی الحال کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔

فوڈ سیفٹی اور شہری صحت پر سوالات

اس انکشاف نے نہ صرف فوڈ سیفٹی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ عرفان میمن کے مطابق اب پچھلے دو سال کا ریکارڈ بھی کھنگالا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا ماضی میں بھی ایسا گوشت سپلائی کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے تصدیق کی کہ تمام ضبط شدہ گوشت کو تلف کردیا گیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس نے غیر ملکی مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

فوڈ اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ریسٹورنٹس اور گوشت کی سپلائی چین کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور رات کے وقت بھی اچانک انسپکشن کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور حلال خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر