Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشخبری؛ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری

Now Reading:

خوشخبری؛ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری
خوشخبری؛ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری

دنیا بھر کے پاسپورٹس کی طاقت جانچنے والے معروف ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے سال 2025 کی تازہ عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ نے معمولی مگر حوصلہ افزا پیش رفت کی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی نئی رپورٹ میں پاکستان کا پاسپورٹ چار درجے بہتری کے بعد اب 96 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اگرچہ پاکستانی شہری اب بھی صرف 32 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں تاہم پچھلے کچھ سالوں کے مقابلے میں یہ پیش رفت ایک مثبت اشارہ ہے۔

سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ برقرار

سنگاپور نے اس بار بھی اپنی برتری قائم رکھی ہے اور 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت کے ساتھ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے شہری 190 ممالک تک بغیر ویزہ جاسکتے ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب بھی پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے ساتھ نمایاں

اس فہرست میں سعودی عرب نے پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 54 ویں نمبر حاصل کرلیا ہے جس کے شہری اب 91 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

بھارت نے بھی پانچ درجے بہتری کے بعد 77 واں نمبر حاصل کیا ہے اور اس کے شہری 59 ممالک میں بغیر پیشگی ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔

پاکستان کی بہتری، مگر چیلنجز باقی

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی اگرچہ کچھ بہتر ہوئی ہے لیکن اب بھی جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک جیسے بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں خاصی کمزور تصور کی جاتی ہے۔

امریکا اور برطانیہ کی درجہ بندی میں تنزلی

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 اور 2015 میں سرفہرست رہنے والے امریکہ اور برطانیہ اب پیچھے جاچکے ہیں۔ برطانیہ چھٹے نمبر پر جب کہ امریکا 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رینکنگ کا معیار کیا ہے؟

ہینلے اینڈ پارٹنرز ہر ملک کے پاسپورٹ کو اس بنیاد پر اسکور دیتا ہے کہ وہ کتنے ممالک میں ویزہ فری، ویزہ آن ارائیول یا ای ٹی اے (الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی) کے ذریعے داخل ہوسکتے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں پیشگی منظوری لازمی ہو، وہاں پاسپورٹ کو کوئی پوائنٹ نہیں دیا جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر