نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ کئی علاقائی، عالمی معاملات پریکساں موقف رکھتےہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیرخارجہ کی ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ دونوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط تعلقات کامظہر ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ترکیہ کے وزراخارجہ اوردفاع کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات ہوئی ہے، اور دونوں کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں مشترکہ کمیٹیوں کےذریعے تعاون موجود ہے، مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں، پاکستان ترکیہ کواپنا قابل اعتماددوست ،برادرملک سمجھتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کا ماورف اسکول آزادکشمیر میں کھولنے کی بات ہوئی ہے، جبکہ کراچی میں ترک تاجروں کیلئےخصوصی اقتصادی زون بنانےپربات ہوئی ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کےشکرگزارہیں، بھرپورمیزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےمشکورہیں۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کےتعلقات ہیں، تعلقات کوادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیاجارہا ہے، جبکہ اقتصادی امور، ثقافت، دفاع کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔
ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانےکےخواہاں ہیں، پاکستان اورترکیہ آئل، گیس میں تعاون کوفروغ دے رہے ہیں، جبکہ قبرص معاملے پر پاکستان کی حمایت ہمارے لیےانتہائی اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
