 
                                                      سیف الاعظم / فائل فوٹو
4 اسرائیلی طیارے تباہ کرنے والے 4 ملکوں کے مشترکہ ہیروسیف الاعظم کون ہیں؟۔ آئیے تاریخ کے اس گمنام ہیروکے بارے میں جانتے ہیں۔
جی ہاں ! اسرائیلی ایئر فورس کے سب سے زیادہ طیارے گرانے کا اعزاز جس ملک کے پاس ہے وہ پاکستان ہے۔
آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے 48 گھنٹوں کے اندر4 اسرائیلی طیارے مارگرائے۔
سیف الاعظم ایک پاکستانی پائیلٹ تھے جنہیں 1967 میں پاک فضائیہ کی جانب سے اردن میں ملٹری ایڈوائزربناکربھیجاگیاتھا۔
انہی دنوں جون 1967 میں اسرائیل اور عرب ممالک میں جنگ چھڑ گئی تھی۔
بھارتی رافیل ہی نہیں 4 اسرائیلی طیارے تباہ کرنےکااعزازبھی پاکستان کے پاس ہے
چونکہ سیف الاعظم اردن میں (ایک مہمان پائیلٹ کی حیثیت سے)موجودتھے نے پاکستان آنے کے بجائے اسرائیل سے جنگ کو ترجیح دی۔
2 اسرائیلی طیارے (ڈیزال مسٹریال) اردن کی فضا میں حملہ آور تھے۔اسی وقت سیف االاعظم نے ہاکر ہنٹر کے ساتھ ان دونوں طیاروں کو مار گرایا۔
اگلے ہی روز سیف الاعظم کو عراق بھیجا گیا۔جہاں انہوں نے اسرائیل کے 2 طیاروں واٹول بمبار اور معراج 3 کو خاک چٹا دی۔
اس طرح انہوں نے 48 گھنٹوں میں 4 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔بعدازاں اسرائیل اور عرب ممالک میں جنگ ختم ہوگئی۔
جنگ ختم ہونے کے بعد پاکستان،اردن اور عراق کی جانب سے انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔
بھارتی رافیل ہی نہیں 4 اسرائیلی طیارے تباہ کرنےکااعزازبھی پاکستان کے پاس ہے۔
سیف الاعظم مشرق پاکستان کی علیحدگی کے بعد بنگلہ دیش منتقل ہوگئے اوروہاں کی فضائیہ کا حصہ بن گئے۔
واضح رہے کہ انہوں نے 2020 میں وفات پائی، وہ ایک نہیں بلکہ 4 ملکوں کے مشترکہ ہیرو ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 