
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے وفد کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے پیشِ نظر ن لیگ کے وفد نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں انتخابی تعاون پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وفد کی قیادت پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کی پیشکش کی اور اپنے مؤقف میں کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں مل کر میدان میں اتریں تو زیادہ نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے تاکہ ایک وسیع تر انتخابی اتحاد قائم کیا جا سکے۔
اس پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بھی بات چیت جاری ہے، تاہم جے یو آئی کو اعتماد میں لینا اولین ترجیح تھی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی پیشکش کا مثبت جواب دیا جبکہ یہ معاملہ جے یو آئی (ف) کی پارلیمانی پارٹی میں مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جے یو آئی اور پیپلز پارٹی دونوں آمادگی کا اظہار کرتی ہیں تو تینوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے پر متفق ہو سکتی ہیں، جس سے انتخابی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News