اسلام آباد: پاکستان اور چین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے اہم ملاقات ہوئی۔
اس دوران اسحاق ڈار نے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، اقتصادی تعاون اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے قریبی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک ہر سطح پر باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
