
اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم خلاف آئین قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چینلز کی بندش کا فیصلہ شفاف ٹرائل اور آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف مواد؛ عدالت کا 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم
سپریم کورٹ بار کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم صحافتی اقدار، انصاف کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ بار نے کہا کہ عدالتی حکم مخالفین کی آواز دبانے کی ایک اور مثال ہے، بغیر شنوائی کا موقع دیے کسی کےخلاف فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News