
کراچی:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس میں” لیاری متاثرین سیل“ قائم کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ سیل لیاری میں گرنے والی عمارت اور دیگر خالی ہونے والی عمارتوں کے متاثرہ خاندانوں سے تعاون اور ان کے مسائل حل کرے گا، اس کے علاوہ متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندانو ں کی مدد اور ان کی شکایات ان تک پہچائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سے زائد افراد کی جان خطرے میں، لیاری میں 107 عمارتیں مخدوش قرار
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متاثرین کے لیے ہیلپ لائن 1366 اور 99204748-021 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ لیاری کے متاثرین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News