Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم اِستحصال پر خصوصی پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

’’فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے‘‘

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، پنجاب جانے والی بسوں سے اتار کر 9 مسافر شہید کردیے

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف

’’دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے‘‘

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے سر ڈاکئی میں بس سے مسافروں کے اغوا اور  ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، نہتے شہریوں کا قتل فتنتہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے۔

Advertisement

شہباز شریف  نے مزید کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر