Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں! نیول چیف کی زیرصدارت اہم کانفرنس

Now Reading:

بحری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں! نیول چیف کی زیرصدارت اہم کانفرنس
ایڈمرل نوید اشرف کی سربراہی میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا اجلاس

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں فیلڈ کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے شرکت کی اور بحری پالیسیوں، منصوبوں اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحری افواج کی سمندری دفاعی صلاحیتیں ناقابل تسخیر ہیں۔

انہوں نے بحری راستوں پر تجارتی روانی برقرار رکھنے اور بندرگاہوں پر آپریشنز کو بلا تعطل جاری رکھنے کے اقدامات کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

Advertisement

نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم ڈومین میں درپیش روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاریوں کو مسلسل برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے بحری نگرانی اور آپریشنز میں ڈرونز، زیرِ آب اور سطحِ آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں (بحری ڈرونز) کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کے مؤثر استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

Advertisement

کانفرنس کے دوران شرکاء نے قومی سلامتی، علاقائی سمندری صورتحال اور پاک بحریہ کی مستقبل کی حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر