Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا یومِ آزادی سے متعلق اہم فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا یومِ آزادی سے متعلق اہم فیصلہ
سندھ حکومت کا یومِ آزادی سے متعلق اہم فیصلہ

کراچی: حکومتِ سندھ نے یومِ آزادی اور “معرکۂ حق” کی تقریبات کو بھرپور، منظم، پرجوش اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں سرکاری عمارات، سڑکوں، ٹرینوں، بسوں، مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات کو قومی پرچم، روشن قمقموں، اور ملی بینرز سے سجایا جائے گا۔ یومِ آزادی کی مناسبت سے میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی، جس کے ذریعے عوام کو تقریبات میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

شرکاء نے صوبائی سطح سے ضلعی سطح تک تقریبات، ثقافتی سرگرمیوں، میڈیا پلان، سیکیورٹی، صفائی اور عوامی شمولیت کے پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی کا مہینہ صرف جشن کے طور پر نہیں بلکہ حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منایا جائے گا، ہم اس دن کو ایک وعدے کے طور پر منائیں گے کہ سندھ حکومت جمہوریت، ترقی، انسانی حقوق اور قومی وحدت کے مشن پر ثابت قدم رہے گی۔

Advertisement

تقریبات میں ہر طبقے کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خصوصی بچوں، اقلیتوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے مخصوص پروگرام بھی ترتیب دیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی سطح پر بھی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیر بلدیات سعید غنی نے ہدایت دی کہ تمام بلدیاتی ادارے وارڈ، یونین کونسل اور ٹاؤن سطح پر تقریبات منعقد کریں، عوامی ریلیاں، ملی نغموں کی محفلیں اور نوجوانوں کے کھیلوں کے مقابلے ترتیب دیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کا جوش و جذبہ ابھر کر سامنے آئے۔

وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ کے مطابق سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹس کونسل، تعلیمی اداروں اور تھیٹر گروپس کی مدد سے خصوصی مشاعرے، قوالی نائٹس، ڈرامے اور ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے، یہ موقع صرف جشن کا نہیں بلکہ اپنے ورثے سے ربط پیدا کرنے کا بھی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ یومِ آزادی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں درخت لگانے، صفائی، خون کے عطیات، اور سوشل ایکشن جیسے اقدامات کو شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ تقریبات حکومتی نہیں بلکہ عوامی جشن بنیں، جس میں ہر فرد کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، خصوصی معاونین سید قاسم نوید قمر، انجنیئر قاسم سومرو، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن سمیت متعدد اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر