Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر کے درمیان ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر کے درمیان ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر کے درمیان ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت ہونے والی کھلی بحث کے موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے افریقہ، اقوامِ متحدہ، دولتِ مشترکہ اور کثیرالجہتی امور لارڈ کولنز آف ہائیبری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے معیشت، تجارت اور پارلیمانی روابط کے شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔

 

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے،اسحاق ڈار، سلامتی کونسل سے خطاب

کثیرالجہتی امور پر بات کرتے ہوئے، لارڈ کولنز نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران تنازعات کے حل کے نظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی صورتحال بھی شامل تھی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور 28 جولائی کو دو ریاستی حل کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر