Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان

Now Reading:

افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
دہشتگرد افغان سرزمین کو سرحدپار دراندازی کیلئے استعمال کررہے ہیں، پاکستان

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کے لیے ایک مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں جیسے کہ داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج اور بلوچ شدت پسند گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں، افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، اس کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

مندوب پاکستان نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، جو تقریباً چھ ہزار دہشت گردوں پر مشتمل سب سے بڑا گروہ ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کے لیے براہ راست خطرہ بن چکا ہے، ان دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

Advertisement

عاصم افتخار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کے درمیان باہمی تعاون کے مصدقہ شواہد موجود ہیں، جو ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ داعش کی کارروائیاں نہ صرف افغان عبوری حکومت بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں اور اس تنظیم کی سرگرمیاں فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مؤثر کردار ادا کرے تاکہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنی عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر