Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم اور وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں۔

شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو خاص طور پر سراہتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے، جبکہ پاکستان بطور صدر سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

ملاقات میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں بتایا، جہاں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کے وژن اور قیادت میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا، جس سے تمام اہم میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی علاقائی پیش رفت پر برطانیہ کے نقطہ نظر کے حوالے سے گفتگو کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر