Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ؛ آئی ایم ایف کو شدید تحفظات، حکومت نظرثانی پر مجبور

Now Reading:

چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ؛ آئی ایم ایف کو شدید تحفظات، حکومت نظرثانی پر مجبور
چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ؛ آئی ایم ایف کو شدید تحفظات، حکومت نظرثانی پر مجبور

حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اس اقدام کو 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی ممکنہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کی، جو مسترد کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز ختم کر دی تھیں جبکہ سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس محض 0.25 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ وزارت خزانہ کی باقاعدہ منظوری کے بغیر کیا گیا، جس پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چینی کی درآمد “فوڈ ایمرجنسی” کے تحت کی گئی، تاہم آئی ایم ایف نے اس حکومتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا اور اسے پروگرام کی “کھلی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت چینی پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، نجی شعبے کے لیے دی گئی مراعات بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ چینی درآمد کا فیصلہ مکمل طور پر ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

Advertisement

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں چینی کی قیمت پہلی بار 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے اور حکومت پہلے ہی 7.65 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کر چکی ہے۔

دوسری جانب ٹی سی پی (ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان) نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس میں بولی جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پاکستان نئی ٹیکس چھوٹ دینے کا مجاز نہیں اور ایسے اقدامات قرض پروگرام کے تسلسل کو متاثر کر سکتے ہیں، جس پر عالمی مالیاتی ادارے نے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر