Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی قبر کشائی مکمل، 9 ملزم گرفتار

Now Reading:

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی قبر کشائی مکمل، 9 ملزم گرفتار
راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی قبر کشائی مکمل، 9 ملزم گرفتار

راولپنڈی: پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبر کشائی مکمل کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ایلیٹ فورس کے اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جبکہ قبر کے اطراف قناتیں اور شامیانے لگا کر مقام کو عام افراد کی رسائی سے محفوظ رکھا گیا۔

ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی، عدالتی معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔

 اس موقع پر دو زیرِ حراست ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکریٹری سیف الرحمان کو بھی نشاندہی کے لیے موقع پر لایا گیا۔

بعدازاں عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں سدرہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کر لیا گیا، قبر کشائی کے دوران میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں لاش کا معائنہ کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران مقتولہ کے جسم پر واضح تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ چہرہ نیلا تھا اور سر پر ضربوں کے نشان موجود تھے۔

لیڈی ڈاکٹر نے لاش کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد پولیس کو ابتدائی طور پر اطلاع دی کہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش سے تمام ضروری نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ لیڈی ڈاکٹر نے اپنی رپورٹ کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل؛ وزیراعظم کا ملزمان کو قانونی کٹہرے میں لانے کا حکم

پولیس کا کہنا ہے کہ سدرہ کو مبینہ طور پر گھر سے بھاگنے پر ایک مقامی جرگے کے حکم پر قتل کر کے رات کی تاریکی میں خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مزید شواہد اور رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ اس ہولناک واقعے میں اب تک 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم ریمانڈ پر موجود تین ملزمان میں گورکن راشد محمود، قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمان اور رکشہ ڈرائیور خیال محمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سدرہ کو مبینہ طور پر گھر سے بھاگنے کے بعد ایک مقامی جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو خاموشی سے رات کی تاریکی میں دفن کر دیا گیا اور واقعے کے شواہد مٹانے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر