
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور خلوص پر مبنی جذبات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا اور پاک-بھارت جنگ بندی میں سعودی مفاہمتی کردار کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس ذمہ داری کو سعودی عرب کی حمایت سے بخوبی ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News