Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران

Now Reading:

ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران

راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہاتھ سے گھمایا جانے والا سائرن بجایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے فقدان پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بعض نے اسے انتظامیہ کی سنجیدگی قرار دیا تو کچھ نے طنز کے تیر چلائے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو پرانے طرز کا ہاتھ سے گھمایا جانے والا سائرن بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے راولپنڈی میں ممکنہ سیلابی خطرے کے حوالے سے خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارف خرم اقبال نے شیئر کی اور لکھا ’’حیرانی ہو رہی ہے 2025 میں بھی خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ہاتھ سے چلنے والے سائرن کا استعمال کیا جا رہا ہے، اِس سے کتنی بڑی آبادی الرٹ ہوگی؟‘‘۔

 

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے جن میں شدید تنقید، طنز اور کچھ دفاعی مؤقف بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل

صائمہ بیک نامی صارفہ نے لکھا ’’جن ملکوں کے حکمران چور اور اچکے ہوں، وہاں ترقیاں نہیں ہوتیں، اسی لیے پاکستان آج ان حالات میں ہے۔ حکمران ارب پتی بن گئے اور عوام کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی‘‘۔

Advertisement

 

احمد نامی صارف نے دفاعی انداز میں لکھا ’’تنقید سے پہلے تحقیق ضروری ہے، انتظامیہ حالات کا جائزہ لے رہی ہے، واسا کی ٹیم نالہ لئی کی صفائی میں کئی دنوں سے مصروف ہے۔ سائرن ہر محلے میں نصب ہے اور پورے علاقے کو خبردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘‘۔

Advertisement

 

کاشف منصور نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’یار اب تو پیاز لہسن بیچنے والے، حتیٰ کہ فقیر بھی اسپیکر کے ذریعے پورے شہر کو آواز پہنچا رہے ہیں اور یہاں ایمرجنسی الرٹ کے لیے بھی ہاتھ سے گھمایا جانے والا سائرن؟‘‘۔

Advertisement

 

خیال رہے کہ راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقے حالیہ بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی زد میں ہیں جن میں نالہ لئی کا طغیانی خطرہ سرفہرست ہے۔

Advertisement

انتظامیہ کی جانب سے سیلاب الرٹ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میں عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور نالہ صفائی کا کام بھی شامل ہے تاہم پرانے سائرن کے استعمال نے سسٹم کی جدیدیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر