
اسلام آباد: چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی زرعی تربیت مکمل ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ زرعی شعبے سے وابستہ 300 پاکستانی طلبہ نے چین میں اپنی عملی تربیت مکمل کر لی ہے، یہ تربیتی پروگرام وزیراعظم کے گزشتہ سال کے دورہ چین کے دوران اعلان کردہ انٹرن شپ اسکیم کا حصہ تھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ طلبہ نے چین میں پانی کی نکاسی اور تحفظ، بیجوں کی پیداوار، اینیمل ہسبینڈری (جانوروں کی نگہداشت)، زرعی پیداوار میں بہتری اور فصلوں کی کٹائی کے بعد نقصانات سے بچاؤ جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: چین کی شینژین یونیورسٹی میں ’’سینٹر فار پاکستان اسٹڈیز‘‘ کا افتتاح
اپنے بیان میں وزیراعظم نے چینی قیادت، صوبہ شانزی کی حکومت اور متعلقہ جامعات کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تربیتی پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے وزارتِ غذائی تحفظ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی بھرپور معاونت سے یہ پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف پاک چین دوستی کی عملی مثال ہے بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں بہتری کے لیے ایک اہم سنگِ میل بھی ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News