
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں بزرگ شہری ساجد کو عدالت نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
یہ فیصلہ ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد سنایا۔
دوران سماعت پولیس نے ملزم ساجد کو گرفتار حالت میں عدالت میں پیش کیا، تاہم عدالت کے حکم پر بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں اور اسے رہا کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک فوج زندہ باد، سی ایم صاحبہ زندہ باد! بدتہذیب شہری کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، معذرت کرلی
عدالت کے فیصلے کے مطابق پولیس نے مزید تفتیش کے بعد مقدمے سے شہری کو ڈسچارج کرنے کی سفارش کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ساجد کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News