Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضروری انتباہ! شدید بارشوں کے پیش نظر عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں

Now Reading:

ضروری انتباہ! شدید بارشوں کے پیش نظر عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں
ضروری انتباہ! شدید بارشوں کے پیش نظر عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں متوقع موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک حادثات، درختوں کے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں خصوصاً سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران نقل و حمل کے نظام میں خلل پڑ سکتا ہے، جس سے سڑکیں بند ہونے، ٹریفک جام اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ایسے میں شہریوں کو چاہیے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں یا پہاڑی علاقوں کے قریب نہ جائیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں: 221 افراد جاں بحق، سینکڑوں مکانات تباہ

سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید یہ کہ ملک بھر میں ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ہر ممکن طور پر تازہ ترین موسم سے باخبر رہیں اور ہنگامی حالات میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر