Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بلوچستان؛ باپ کا جنازہ اٹھانے والے بیٹے خود تابوت میں واپس آئے

Now Reading:

سانحہ بلوچستان؛ باپ کا جنازہ اٹھانے والے بیٹے خود تابوت میں واپس آئے
سانحہ بلوچستان؛ باپ کا جنازہ اٹھانے والے بیٹے خود تابوت میں واپس آئے

بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ محض ایک قومی سانحہ نہیں، بلکہ درجنوں پاکستانی خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت غم اور صدمے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اس واقعے میں شہید ہونے والے 9 افراد میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، جو اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پنجاب جا رہے تھے۔

سانحے کا ذکر کرتے ہوئے شہداء کے بھائی صابر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور بتایا کل ہمارے والد کا انتقال ہوا اور آج صبح 9 بجے ان کی نماز جنازہ تھی، عثمان اور جابر بھائی اپنی فیملی کے ساتھ اسی جنازے میں شرکت کے لیے واپس آ رہے تھے مگر اب ہمیں ایک نہیں بلکہ تین جنازے اٹھانے پڑیں گے۔

صابر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کی میت پہلے سے گھر میں موجود تھی اور اہلِ خانہ زندہ بھائیوں کے انتظار میں تھے مگر بلوچستان سے اب ان کے جنازے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شب لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان قومی شاہراہ پر سرہ ڈاکئی کے مقام پر پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے مسافر بسوں کو روک کر شناختی کارڈ چیک کیے اور مخصوص شناخت رکھنے والے افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم 9 مسافر شہید ہوئے، جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، متاثرین عام شہری تھے جو اپنے ذاتی، خاندانی یا مذہبی امور کی انجام دہی کے لیے سفر پر تھے۔

Advertisement

اس حوالے سے کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہداء کی میتیں لانے کے لیے پانچ ایمبولینسیں بلوچستان روانہ کی گئی ہیں تاکہ لواحقین تک میتیں عزت و احترام کے ساتھ پہنچائی جا سکیں۔

یہ سانحہ ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مضبوط ردعمل کی ایک اور کڑی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے جس میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کو نشانہ بنا کر ریاست اور عوام دونوں کو زخم دیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر