Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد، الیکشن کمیشن نے معطل مخصوص نشستوں پر ارکان بحال کردیے

Now Reading:

سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد، الیکشن کمیشن نے معطل مخصوص نشستوں پر ارکان بحال کردیے
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے معطل ارکان کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے بحالی کا عمل مکمل کیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 12 اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست پر رکنیت بحال کردی گئی۔ پیپلز پارٹی کی خواتین کی 3 اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست بھی بحال ہوئی۔

جے یو آئی (ف) کی قومی اسمبلی میں ایک خاتون اور ایک اقلیتی رکن کی نشست بحال کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سے منسوب تمام معطل ارکان کو دوبارہ آزاد حیثیت میں تسلیم کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کی 8، مسلم لیگ (ن) کی 6 اور پیپلز پارٹی کی 5 خواتین مخصوص نشستیں بحال ہوئیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین ارکان کی ایک ایک نشست بھی بحال کردی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 23 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں جب کہ پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی ایک ایک نشست پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 2 اور ایم کیو ایم پاکستان کی ایک مخصوص نشست بحال ہوئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ مجموعی طور پر مخصوص نشستوں کی تعداد 74 ہے جن پر مختلف جماعتوں کے ارکان کی بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ بحال ہونے والی نشستوں میں مسلم لیگ (ن) کی 43، پیپلزپارٹی کی 14 اور جے یو آئی (ف) کی 12 شامل ہیں۔

علاوہ ازیں آئی پی پی، ق لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی ایک ایک نشست بحال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں اور معطل ارکان کو ان کی سابقہ حیثیت واپس مل گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر