Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

Now Reading:

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا
آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرض 2 ہزار 800 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، گردشی قرض کی وجہ سے سوئی گیس کمپنیوں اور حکومتی تیل و گیس اداروں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گیس کے گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی، منصوبے کے تحت حکومت بینکوں سے 2 ہزار ارب روپے تک قرض حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بینکوں سے آسان شرائط پر قرض لینے کے لیے مشاورت کر رہی ہے، 800 ارب روپے کے سود کی معافی یا کمی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں قرض کی ادائیگی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ گیس کے بلوں میں قرض ادائیگی کے لیے اضافی سرچارج عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، حکومت آئندہ پانچ سال میں بینکوں سے حاصل کردہ قرض کی مرحلہ وار ادائیگی کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم لیوی عائد ہونے کی صورت میں حکومت کو سالانہ 180 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے، تاہم گردشی قرض ختم کرنے کے لیے حکومت کو سوئی گیس کمپنیوں کے غیر معمولی نقصانات پر قابو پانا ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر