Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ملک بھر میں 27 ہزار سے زائد جلوس نکالے جا رہے ہیں، محسن نقوی

Now Reading:

آج ملک بھر میں 27 ہزار سے زائد جلوس نکالے جا رہے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور آج ملک بھر میں 27 ہزار سے زائد جلوس نکالے جا رہے ہیں، جو مجموعی طور پر پرامن طریقے سے جاری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے تمام ادارے اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں، جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کے مطابق سکھر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور قدیمی محرم جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں اس سال 10 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سکھر شہر میں عوامی سہولت کے پیش نظر زیادہ سڑکیں بند نہیں کی گئیں اور ٹریفک پلان کو موثر طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے اور نئی کابینہ بنائی جا رہی ہے؟ تو اس پر وزیر داخلہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر محرم الحرام کے ابتدائی دو دن سیاست سے گریز کیا جائے تاکہ ملکی فضا کو پرامن رکھا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ محرم کے جلوس و مجالس پرامن انداز میں منعقد ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر