وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ پائیدارترقی کیلئے بڑھتی آبادی پرقابو پاناضروری ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارمعاشی ترقی کے ہدف کےحصول کیلئے پرعزم ہیں، بڑھتی آبادی ہرشعبہ زندگی کو متاثر کررہی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے ملکی وسائل اور مجموعی قومی پیداوار دباؤ بڑھ رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجٹ پر انتھک محنت کی ہے، جبکہ وفاقی وزراء سمیت پوری کابینہ نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ3 ٹریلین ڈالر اکانومی بننے کے لیے ہمیں 2 اہم مسائل کا کامیابی سے سامنا کرنا ہوگا، جس میں نمبر 1 موسمیاتی تبدیلی اور دوسرا پاپولیشن گروتھ ہے، اس سے روز مرہ کی زندگی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے، 5 سال سے کم بچے پاکستان میں اسٹنٹنگ گروتھ کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ سب پاکستان کا مستقبل ہیں، لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی، سہولیات ناکافی ہیں، سیوریج کے مسائل ہیں، صاف پانی نہیں ہے۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کرنا غیر اسلامی نہیں اس متعلق مفتی زبیر صاحب نے انتہائی اہم گفتگو کی ہے، اس حوالے سے لوگوں میں اویئرنیس پھیلانے کی ضرورت ہے، جبکہ خواتین کی تعلیم اس ضمن میں بہت اہم ہے اور ان میں آگاہی پیدا کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زراعت کو ٹیکس سیشن رجیم میں لانے کے لیےاقدامات کررہےہیں، وفاقی وزیرخزانہ
محمداورنگزیب نے کہا کہ وزیر صحت اور وزیر منصوبہ بندی دونوں نے مناسب بات کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ آبادی کے تناسب سے نہیں ہونا چاہیے، ہمیں جلد یا بدیر اس کی ایلوکیشن کا طریقہ کار بدلنا ہوگا، ہمیں قومی سطح پر سوچنا ہوگا، صوبوں اور وفاق کو مل کر اس مسئلے پر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں بہت فرق ہے، وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1 ٹریلین جبکہ صوبوں کا 4 ٹریلین ہے، ہم نے عالمی اداروں سے بھی اس متعلق بات کی ہے، بلین آف ڈالرز انفراسٹرکچر پر لگ رہے ہیں، ہمیں اپنا انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ہیومن کیپیٹل بہتر کرنا ہے، ہم نے ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 10 سال کا طے کیا ہے، اس میں آبادی کو کنٹرول کرنے اور موسمیاتی تبدیلی پر خاص طور پر توجہ دی جائے گی، اس فنڈنگ کا ایک تہائی حصہ آبادی کنٹرول کرنے اور موسمیاتی سے نمٹنے کے لیے خرچ ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں مصطفیٰ کمال صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مصطفیٰ کمال بہترین کام کر رہے ہیں، آج کی اس تقریب کی کامیابی پر مصطفیٰ کمال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وزارت خزانہ وزارت صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
