Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کب بدلے گا! نئی سڑک چند ماہ میں برباد، ذمہ دار کون؟

Now Reading:

کراچی کب بدلے گا! نئی سڑک چند ماہ میں برباد، ذمہ دار کون؟
کراچی کب بدلے گا! نئی سڑک چند ماہ میں برباد، ذمہ دار کون؟

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع حکیم ابنِ سینا روڈ، جس کا کروڑوں روپے کی لاگت سے جنوری 2025 میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا، صرف چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔

حیران کن طور پر یہ کارروائی خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے کی گئی، جس کے سربراہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں۔

ذرائع کے مطابق سڑک کاٹنے کی منظوری صرف 11 لاکھ روپے کے چالان پر دی گئی، جس میں پوائنٹ نمبر 7 کے تحت سڑک کو “کچا حصہ” ظاہر کر کے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا گیا۔

بلدیہ کی جانب سے اس منظوری پر شہری و سماجی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف عوامی پیسے کے ضیاع کا باعث ہے بلکہ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

Advertisement

میونسپل کمشنر کی منظوری سے دی گئی اس اجازت پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد، ناظم آباد تھانے میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے، جو اس معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرتی ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر