Advertisement
Advertisement
Advertisement

“پڑھو گے تو بڑھو گے”، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعلیمی انقلاب

Now Reading:

“پڑھو گے تو بڑھو گے”، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعلیمی انقلاب
"پڑھو گے تو بڑھو گے"، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تعلیمی انقلاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے فروغ کے لیے ایک منفرد اور شاندار منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دور دراز علاقوں میں “اسکول آن ویل”، “موبائل لائبریری آن ویل” اور “موبائل لائبریری” کے منصوبے متعارف کروائے جائیں گے۔

اسکول آن ویل

اسکول آن ویل ایک الیکٹرک رکشے میں تشکیل دیا جائے گا، جس کی چھت پر سولر پینلز بھی نصب ہوں گے، اس میں موجود استاد مخصوص علاقوں میں جا کر فولڈنگ کرسیاں بچھائیں گے تاکہ بچے وہاں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں۔

نصابی کتب کے علاوہ پینٹنگ کا سامان اور دیگر تعلیمی آلات بھی مہیا کیے جائیں گے۔

موبائل لائبریری آن ویل

Advertisement

لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں کتابیں لینے والے رکھی جائیں گی، یہ وین کسی بھی کھلے میدان یا محلے میں رک کر میگزین، اردو، انگریزی اور سائنس کی کتابیں بچوں کو فراہم کرے گی۔

Advertisement

موبائل لائبریری

جدید بَس میں چیئر اور ٹیبل فراہم کیے جائیں گے تاکہ بچے آرام سے کتابیں پڑھ سکیں۔

ان تمام منصوبوں کا مقصد تعلیم کی فراہمی کو آسان، مؤثر اور موزوں بنانا اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں بچوں کو علم کی روشنی سے روشناس کروانا ہے۔

 یہ منصوبہ “پڑھوگے تو بڑھو گے” کے وژن پر مبنی ہے، جس سے نوجوانوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے اور تعلیمی مواقع کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس اسکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدامات بچوں میں تعلیمی رجحان بڑھائیں گے اور پنجاب میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر