Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات

Now Reading:

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے آج وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاع، سفارت کاری اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے اعلیٰ عسکری وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور باہمی تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔

لیبیا کے کمانڈر ان چیف کا اظہار تشکر

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی حکومت کا پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سے ملاقات

خیال رہے کہ اس سے قبل لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

یادگار شہدا پر حاضری

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا تھا کہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے لیبیا کے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر