
کراچی: صوبائی وزیر اکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ صرف حکومت جاری کر سکتی ہے کیونکہ اسی کے پاس ڈیٹا ہے اگر کوئی شخص سڑک پر یا کسی دکان پر نبر پلیٹ فروخت کر رہا ہے تو لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔
کراچی کی عوام ان دنوں نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے کافی پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس سیفٹی اور سیکیورٹی کے لیے لگانا ضروری ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کی جانب سے ڈیمانڈ آئی کہ نمبر پلیٹ فری میں فراہم کی جائے تو اسے حکام کے سامنے رکھا جائے گا جو بھی حکومت فیصلہ کرے گی وہ بہتری کے لیے کرے گی
اجرک والی نمبر پلیٹ 2021 میں متعارف کروائی گئی تھی، جبکہ 2022 میں اسے پہلی بار عوام کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2022 سے 2025 تک 20 لاکھ نمبر پلیٹس جاری کی جاچکی ہے جس میں تقریباً10 سے 12 لاکھ موٹر سائیکل جبکہ 8 لاکھ پرائیویٹ اور کمر شل گاڑیوں کو دی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گاڑیوں کے مالکان نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے رل گئے
مکیش چاؤلہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس نئی نمبر پلیٹس کا براہ راست تعلق سیف سیٹی سے ہے اور جیسے ہی سیف سیٹی کے کیمرے نمبر پلیٹس کو کیچ کریں گے تو ایسی صورت میں اس موٹر سائیکل یا گاڑی کا پورا ڈیٹا اسکرین پر آجائے گا، اس طرح گاڑی چوری ہونے پر کسی دہشت گرد کی کارروائیوں میں استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔
انہوں نے نمبر پلیٹ پر اجرک کے حوالے سے کہا کہ تمام ہی صوبوں کی کوئی نہ کوئی پہچان یا شناخت ہے اسی طرح سندھ میں اجرک کی تاریخ تقریباً 5 سو برس پرانی ہے اور اسے سندھ کی ثقافت میں خاص اہمیت حاصل ہے اس لیے اسے نمبر پلیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
مکیش چاؤلہ نے یہ بھی کہا کہ یہ نمبر پلیٹ کو این آئی سی جو کہ فیڈرل ادارہ ہے بنا رہا ہے اسی ادارے نے تمام صوبوں کی نمبر پلیٹس بھی تیار کی ہیں۔
جعلی نمبر پلیٹ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ صرف حکومت جاری کر سکتی ہے کیونکہ اسی کے پاس ڈیٹا ہے اگر کوئی شخص سڑک پر یا کسی دکان پر نبر پلیٹ فروخت کر رہا ہے تو لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی یہ اختیار نہیں رکھتا کہ وہ کسی کا ڈیٹا لے یا اس کا فون نمبر لے یہ غیر قانونی ہے، یہ کام صرف حکومتی ادارے ہی کر سکتے ہیں لہذا صرف حکومتی ادارے سے نمبر پلیٹ حاصل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News