Advertisement
Advertisement
Advertisement

برہان نالے میں طغیانی؛ پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف

Now Reading:

برہان نالے میں طغیانی؛ پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف
برہان نالے میں طغیانی؛ پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف

دریائے جہلم میں شدید بارش کے باعث ڈھوک بڈیر اور برہان نالے میں طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں گاؤں ڈھوک بڈیر کے قریب تقریباً 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اب تک 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم دیگر افراد کی تلاش اور بچاؤ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو لائف جیکٹس اور فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے جہلم منگلا پر 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

فوج اور مقامی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی مشترکہ طور پر کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Advertisement

انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوشیار رہنے، بلند مقامات پر منتقل ہونے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر