
ایوان صدر میں ہونے والی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صدر مملکت سےصحت، بچوں کی خیریت دریافت کی، جبکہ صدر مملکت نے وزیراعظم سے نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت کے پی سینیٹ الیکشن پر گفتگو ہوئی، جبکہ صدر سے وزیراعظم کی ملاقات کا مقصد غلط فہمی، قیاس آرائیاں رد کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26؛ ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ میں اضافہ
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی پی کو قیاس آرائیوں، افواہوں کو اہمیت نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ایوان صدر کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی پی کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نمبر گیم پورا ہونے کے باوجود پی پی کو ساتھ لیکر چلے گی، حکومت کو روزاول کی طرح پی پی کی ضرورت ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر حکومتی رویہ میں واضح تبدیلی آئی ہے، پی پی میں پارٹی سطح پر حکومتی رویہ میں تبدیلی کو محسوس کیا گیا تھا۔
پی پی نے مشترکہ دوستوں کو حکومتی رویہ میں تبدیلی سے آگاہ کیا تھا، دوسری جانب مشترکہ دوستوں نے حکومت کو پی پی کے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News