Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ قائم، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ قائم، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ قائم، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 100 انڈیکس کے پہلی بار 127,000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال میں حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت نے بتدریج بہترین ریکوری دکھائی، جبکہ نیا مالی سال ملکی معیشت کی بہتری کی  جانب سفر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی آغاز، نیا مالی سال نئی بلندیاں لے آیا

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں جو ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں، حکومت ملک میں بہترین کاروباری ماحول کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے، میں حکومت کی معاشی ٹیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر