Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نژادپاکستانی امریکااورپاکستان کے درمیان پل کاکردار ادا کررہے ہیں،اسحاق ڈار

Now Reading:

امریکی نژادپاکستانی امریکااورپاکستان کے درمیان پل کاکردار ادا کررہے ہیں،اسحاق ڈار
پی ٹی آئی کا دور مزید 6 ماہ چلتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، اسحاق ڈار

امریکی نژادپاکستانی امریکااورپاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔اسحاق ڈار نے  امریکی نژاد پاکستانیوں کی ترقی میں اے پی پی اے سی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطایق یہ بات انہوں نے نیویارک میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی سے ملاقات میں کہی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہاکہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی بہتر ہم اہنگی اورمشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے امریکی نژاد پاکستانیوں کی ترقی میں اے پی پی اے سی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کمیٹی کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان پل قرار دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی چوتھی بڑی معیشت پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور کے بعد نیچے چلی گئی، پی ٹی آئی کا دور مزید 6 ماہ چلتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا۔

Advertisement

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔ان کاکہناتھاکہ حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نم بہتری آئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، 3 سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارےپاکستان کی معاشی بہتری کےمعترف ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی معاشی معاملات خراب ہوتے ہیں مجھے یاد کیا جاتاہے، پی ٹی آئی کادورمزید 6 ماہ چلتاتوپاکستان ڈیفالٹ کرجاتا، تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونے پر 16 ماہ پی ڈی ایم حکومت رہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں ہم نےملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، 9 اگست کوپی ڈی ایم حکومت گئی جس کے بعد نگران حکومت آئی۔ ان کا کہناتھاکہ ملک میں انتخابات ہوئے، شہبازشریف دوسری باراتحادی حکومت کےوزیراعظم بنے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سےملک کےزرمبادلہ کےذخائر بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم نے ملک میں معاشی استحکام کیلئےبے پناہ محنت کی ہے، نوازشریف وفاقی حکومت،پنجاب حکومت کی مسلسل نمائندگی کررہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ماضی میں پاکستان سفارتی سطح پرتنہائی کاشکارہوا، ہم نے ملک کےڈیفالٹ کےخطرے کودفن کردیا ہے، ہمارے ہدف پاکستان کوجی 20 ممالک میں شامل کرنا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہماراہمسایہ ملک ہے، 19 اپریل کو 4 سال بعدکابل گیاتھا، افغانستان کے ساتھ تجارت، افغان مہاجرین و دیگرامور پربات ہوئی، افغانستان سےکمٹمنٹ ہےایک دوسرے کی سرزمین دوہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشت گردی کےناسور کےمکمل خاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اس ماہ پاکستان نےاقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت کی، پاکستان اس وقت سفارتی سطح پر بہت متحرک ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کوئی یہ نہ بتائے ہم نے عافیہ صدیقی کیلئے کوشش نہیں کی، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرتوڑکوششیں کی ہیں، جوبائیڈن کےجانےسےپہلےعافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر