
اسلام آباد: برطانوی حکومت نے پاکستان کی ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستانی ایئرلائنز کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کی باقاعدہ درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے ایک آزاد اور تکنیکی جائزے کے بعد کیا، جس میں پاکستان کی سول ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے سیفٹی اقدامات کو سراہا گیا۔
ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ اگرچہ سیفٹی لسٹ سے اخراج ہو چکا ہے، تاہم ایئرلائنز کو اب بھی یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے پروازوں کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی
برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ کے ماہرین کے درمیان تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی ایئرلائن سے برطانیہ سفر کی منتظر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشرفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں میں بہتری آئے گی، جو نہ صرف خاندانوں کے ملاپ میں مددگار ہوگی بلکہ دوطرفہ تجارت کو بھی تقویت ملے گی۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اس وقت برطانیہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 4.7 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News