
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ہمارا مشترکہ قومی مقصد ہونا چاہیے۔
صدر آصف زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی شعور اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، تشخیص میں تاخیر، آگاہی کی کمی اور غیر مؤثر علاج اس مرض کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کو “خاموش قاتل” اقرار دیا گیا ہے، یہ مرض قابلِ علاج اور مکمل طور پر قابلِ انسداد ہے، اگر بروقت اقدامات کیے جائیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اس مرض پر قابو پانے کے لیے ایک مضبوط، مربوط اور طویل المدتی قومی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، دُور دراز علاقوں میں ویکسینیشن اور علاج کی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: پندرہ سال سے کم عمر بچوں میں ہیپاٹائٹس سرائیت کرنے لگا
انکا کہنا تھا کہ طبی عملے کی تربیت اور انفیکشن کنٹرول کے سخت ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، خون کی محفوظ منتقلی کے لیے سخت نگرانی اور معیاری ضوابط اپنانا ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا قومی حکمتِ عملی کا محور ہونا چاہیے، ہمیں ذمہ دار طبی طرزِ عمل اور حفظانِ صحت کی عادات کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریاستی ادارے، شعبۂ صحت اور سماجی طبقات کو ہیپاٹائٹس کے خلاف یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا، ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ہمارا مشترکہ قومی مقصد ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News