Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

Now Reading:

وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے  ملاقات کی۔

 وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

 وزیر اعظم نے آئی جی سی اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی مؤثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، وزیراعظم

اس موقع پر عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  آئی جی سی کے نتائج گہرے اور مزید نتیجہ خیز تعاون کا باعث بنیں گے۔

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کی عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
پختونخوا حکومت سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھیج دیں گے، محسن نقوی
اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، دفتر خارجہ
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر