
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News